جنوبی سوڈان:صدر اور ان کے حریف کے درمیان معاہدہ

جنوبی سوڈان کے صدر اور ان کے حریف اور نائب نے دنیا کے سب سے کم عمر ملک میں سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر ديے ہیں جس کا ہمسایہ ملک ایتھیوپیا نے بھی خیر مقدم کیاہے

1806684
جنوبی سوڈان:صدر اور ان کے حریف کے درمیان معاہدہ

جنوبی سوڈان کے صدر اور ان کے حریف اور نائب نے دنیا کے سب سے کم عمر ملک میں سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر ديے ہیں۔

دارالحکومت جوبا میں دستخط کیے گئے اس معاہدے کے ذریعے فوج اور پولیس سمیت ملک کی حفاظتی قوتوں کی کمان کو متحد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک کمان کا نہ ہونا ملک کی پانچ سالہ خونریز خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے 2018 کے معاہدے پر عمل درآمد کو متاثر کر رہا تھا۔

صدر سلوا کیر اور سابق باغی رہنما اور نائب صدر ریک مچار کی افواج کے درمیان تنازعات میں اضافہ ہو رہا تھا، جس سے ایک بڑے تنازعے کی طرف واپسی کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

مچار کے ترجمان کے مطابق حریفوں نے دشمنی ختم کرنے، کشیدگی کو ہوا دینے والا ’پروپیگنڈا‘ روکنے اور دوسرے فریق سے انحراف کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ہمسایہ ملک ایتھیوپیاکے وزیراعظم آبی احمد نے بھی اس معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔



متعللقہ خبریں