کولمبیا، پولیس تھانے کے جوار میں بم حملے میں ایک بچہ جان بحق

دارالحکومت، بوگوٹا کے بولیوار ضلع میں، پولیس اسٹیشن کے قریب ایک سوٹ کیس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا

1802883
کولمبیا،  پولیس تھانے کے جوار میں بم حملے میں ایک بچہ جان بحق

کولمبیا میں پولیس سٹیشن کے قریب بم حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

دارالحکومت، بوگوٹا کے بولیوار ضلع میں، پولیس اسٹیشن کے قریب ایک سوٹ کیس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

دھماکے میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ  2 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔

صدر ایوان دیوق نے سوشل میڈیا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "اس قسم کے احمقانہ حملوں میں  بے گناہ لوگوں کی ہلاکت  شدید صدمے کا باعث ہے۔‘‘

حکام نے اطلاع دی ہے کہ حملے کا فاعلوں  کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 80,000 ڈالر کی رقم انعام میں  دی جائیگی۔



متعللقہ خبریں