نائجیریا، مسلح حملوں میں مزید 15 جانیں ضائع

ریاست میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے 2 علاقوں میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان

1799705
نائجیریا، مسلح حملوں میں  مزید 15 جانیں ضائع

نائجیرین صوبے کدونا کے علاقے قاؤرا  میں  مسلح حملے میں   15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس صوبے میں  بڑھنے والے مسلح حملوں کی بنا پر  کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ایک تحریری بیان میں، کدونا ریاست کی داخلی سلامتی اور داخلہ کے کمشنر سیموئیل ارووان نے کہا کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے 2 علاقوں میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت خطوں میں تشدد کی مذمت کرتی ہے، ارووان نے کہا،"یہ فیصلہ حال ہی میں جماعہ اور کورہ کے علاقوں میں جان و مال کو درپیش خطرات اور نظام ِ زندگی   میں بگاڑ آنے کا سد باب کرنے  کے لیے لیا گیا ہے۔"

17 مارچ کو ریاست کدونا میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 46 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 مارچ کو صوبہ زمفارا میں مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں