کولومبیا میں بم دھماکے،دو فوجی ہلاک دو زخمی

کاکویتا علاقائی انتظامیہ  اور میتا نامی علاقوں میں  پہلے سے نصب شدہ دیسی ساختہ بم  اس وقت پھٹے جب وہاں سے فوجی گزر رہے تھے

1794938
کولومبیا میں بم دھماکے،دو فوجی ہلاک دو زخمی

جنوبی کولومبیا میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

کاکویتا علاقائی انتظامیہ  اور میتا  نامی علاقوں میں  پہلے سے نصب شدہ دیسی ساختہ بم  اس وقت پھٹے جب وہاں سے فوجی گزر رہے تھے۔

اس واقعے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جس کے بعد  علاقے میں فوجی دستے روانہ کر دیئے گئے ہیں البتہ حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا، لبرل پارٹی کے رکن پارلیمان خوان کامیلو الدانہ مورالیس پر بھی پارٹی کنونشن انتخابات  سے قبل  قاتلانہ حملہ ہوا  جس میں وہ محفوظ رہے۔

 

 



متعللقہ خبریں