بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی الٹ گئی،19 افراد ہلاک

بحيرہ روم ميں ليبيا کے قریب مہاجرين سے بھری ايک کشتی الٹ گئی، جس کے نتيجے ميں  انيس افراد لاپتہ ہيں اور خيال کيا جا رہا ہے کہ وہ ڈوب گئے ہيں

1794544
بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی الٹ گئی،19 افراد ہلاک

بحيرہ روم ميں ليبيا کے قریب مہاجرين سے بھری ايک کشتی الٹ گئی، جس کے نتيجے ميں  انيس افراد لاپتہ ہيں اور خيال کيا جا رہا ہے کہ وہ ڈوب گئے ہيں۔

ليبيائی ساحلی محافظوں کے مطابق، کشتی پر کل تئیس افراد سوار تھے، جو يورپ پہنچنے کی کوشش ميں تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں کا تعلق شام اور مصر سے ہے۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران شمالی افريقہ سے يورپ پہنچنے کی کوششوں کے دوران 192 مہاجرين اپنی جانيں گنوا چکے ہيں جبکہ  پچھلے سال سمندر ميں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,553 تھی۔



متعللقہ خبریں