روس پر پابندیوں میں اور یوکرائن کی دفاعی امداد میں اضافہ کیا جائے: زلنسکی

ابھی پابندیوں کے تمام امکانات کو استعمال نہیں کیا گیا۔ روس پر دباو میں اضافہ کیا جانا چاہیے: صدر ولادی میر زلنسکی

1785421
روس پر پابندیوں میں اور یوکرائن کی دفاعی امداد میں اضافہ کیا جائے: زلنسکی

یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی نے روس پر پابندیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں زلنسکی نے  فن لینڈ کے صدر ساولی نینستو کے ساتھ روس کی شروع کردہ فوجی کاروائی پر بات چیت کا ذکر کیا  ہے۔

بیان میں زلنسکی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں میں نے نینستو کو اپنے دفاع اور دارالحکومت کیف پر بمباری کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔ 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے پرفن لینڈ کا  شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ امداد جنگ مخالف کولیشن میں ایک  موئثر حصہ ہے۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "روس پر پابندیوں میں اور یوکرائن کی دفاعی امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے"۔

انہوں نے یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان در لئین کے ساتھ ملاقات کا  بھی ذکر کیا اور کہا ہے کہ میں نے انہیں کہا ہے کہ "ابھی پابندیوں کے تمام امکانات کو استعمال نہیں کیا گیا۔ روس پر دباو میں اضافہ کیا جانا چاہیے"۔

زلنسکی نے یوکرائن کی اضافی مالی امداد کے فیصلے پر  ارسولا وان در لئین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری طرف یوکرائن وزارتِ دفاع نے  عمر  کی شرط کے بغیر تمام شہریوں سے ملکی دفاع میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق "یونٹ کمانڈر یوری گالشکین نے  کہا ہے کہ عمر کی شرط کے بغیر تمام شہریوں کو فوج میں لینے کے لئے کاروائیوں کو سہل بنا دیا  گیا ہے۔ اس وقت یوکرائن کو ہر چیز کی ضرورت ہے فوج میں شرکت کے مرحلے کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ صرف پاسپورٹ اور شناختی نمبر لے کر آئیں کافی ہے۔ عمر کی کوئی شرط نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں