یوکرائن: روس کے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

یوکرائن: روس کے 5 طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے، روس: یوکرائن کے فضائی دفاعی سسٹموں، فوجی ائیر پورٹوں اور حساس اسلحے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے

1784265
یوکرائن: روس کے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

یوکرائن نے روس کے حملوں میں 8 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

یوکرائن وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرائن مسلح افواج نے لوہانسک کے علاقے میں روس کے 5 طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کے نشانہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

 روس وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں اس دعوے کی تردید کی اور کہا ہے کہ یوکرائن کے فضائی دفاعی سسٹموں، فوجی ائیر پورٹوں اور فضائیہ کے حساس اسلحے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روس وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس میں شروع کیا گیا آپریشن ملک کے شہریوں کے لئے کوئی خطرہ تشکیل نہیں دے رہا۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کروانے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں