روس نے فوجی کاروائی شروع کر دی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس کے لئے فوجی کاروائی شروع کر دی

1784178
روس نے فوجی کاروائی شروع کر دی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس کے لئے فوجی کاروائی شروع کر دی ہے۔

صدر ولادی میر پوتن علی الصبح ٹیلی ویژن سے قوم سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے یوکرائن کے مشرق میں علیحدگی پسند نام نہاد جمہوریتوں کے روس سے فوجی مدد طلب کرنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ اس طلب کے حوالے سے میں نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد 8 سال سے کیف انتظامیہ کی طرف سے استحصال اور نسل کشی کا سامنا کرنے والے انسانوں کو بچانا ہے۔ روس فیڈریشن اپنے شہریوں سمیت دیگر عام شہریوں کے خلاف لا تعداد جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو عدالت کے حوالے کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یوکرائن کو نازی ازم اور ملٹری ازم سے پاک کرنے کے لئے بھی کوششیں کریں گے"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ ہم یوکرائن کی زمینی پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی پر زبردستی کی جائے گی۔

دوسری طرف روس نے یوکرائن اور بیلا روس کے ساتھ مغربی سرحد کی فضائی حدود کو سِول پروازوں کے لئے بند کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں