ہم روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کر رہے ہیں: زلنسکی

روس پر پابندیوں میں نارتھ اسٹریم 2 قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل طور پر بند کرنا بھی شامل کیا جانا ضروری ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

1783013
ہم روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کر رہے ہیں: زلنسکی

یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

صدر زلنسکی نے دارالحکومت کیف میں ایستونیا کے صدر آلار کاریس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں زلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرائن وزارت خارجہ نے ان سے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور پریس کانفرنس کے بعد وہ اس پہلو پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم دنیا اور یورپ کو 2008 میں جارجیا میں کی گئی غلطیوں کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے روس کی جارحیت کے جواب میں پابندیوں کے فوری اطلاق پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔

صدر زلنسکی نے کہا ہے کہ ان پابندیوں میں نارتھ اسٹریم 2 قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل طور پر بند کرنا بھی شامل کیا جانا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں