جاپان، شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی مفلوج

جمعہ کی صبح تک یاماناشی صوبے میں برف کی گہرائی 20 سے 40 سینٹی میٹر تک اور ناگانو اور شیزوکا اور کانٹو کے پہاڑی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر تک پہنچنے کی توقع ہے

1776065
جاپان، شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی مفلوج

جاپان میں شدید برف باری کے باعث 123 پروازیں منسوخ اور 67 ٹرین سروس معطل کردی گئیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے ان علاقوں میں جہاں برف باری متوقع ہے ضروری سفر کے علاوہ سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جے ایم اے نے اعلان کیا کہ جمعہ کی صبح تک یاماناشی صوبے میں برف کی گہرائی 20 سے 40 سینٹی میٹر تک اور ناگانو اور شیزوکا اور کانٹو کے پہاڑی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جب کہ ملک میں آل نیپون ایئرویز نے اعلان کیا کہ اس نے احتیاط کے طور پر کل کی 96 گھریلو پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جاپان ایئر لائنز نے ہنیدا ہوائی اڈے سے 27 پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ریل آپریٹر جے آر ایسٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوکیو اور ناگانو اور یاماناشی کے درمیان چلنے والی محدود تعداد میں ایکسپریس ٹرینوں سمیت 67 خدمات کو معطل کر دے گی۔

 



متعللقہ خبریں