امریکہ: ترکی اور یوکرائن کے درمیان تعاون نے علاقائی استحکام کو تقویت دی ہے

ہمارے خیال میں صدر ایردوان کے دورہ یوکرائن نے علاقائی ا ستحکام اور یوکرائن کی دفاعی قابلیت کو تقویت دی ہے: نیڈ پرائس

1773484
امریکہ: ترکی اور یوکرائن کے درمیان تعاون نے علاقائی استحکام کو تقویت دی ہے

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ یوکرائن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور یوکرائن کے درمیان تعاون نے علاقائی استحکام کو تقویت دی ہے۔

پرائس نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صدر ایردوان کے دورہ یوکرائن نے نیٹو اتحادی ترکی اور یوکرائن کے درمیان تعاون کو واضح کیا  ہے ۔ ہمارے خیال میں اس دورے نے علاقائی ا ستحکام اور یوکرائن کی دفاعی قابلیت کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " جیسا کہ ہم نے خود یوکرائن کو بے مثال سطح پر دفاعی و سلامتی تعاون فراہم کیا ہے اسی طرح ہم نے  نیٹو اتحادیوں  کو بھی یوکرائن کو امریکی ساختہ سامان  فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ہم، روس کے کسی ممکنہ حملے کو برطرف کرنے اور روسی جارحیت کے مقابل مزاحمت میں اضافے کی خاطر یوکرائن کی مدد کے لئے، اپنے اتحادیوں اور ساجھے داروں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے روس سے، غلط بیانی مہم کو روکنے اور پُر امن  حل کے لئے ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ کی، اپیل کی اور کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ  روس  خفیہ ایجنسی  ٹیلی ویژن، ریڈیو، سوشل میڈیا اور کانفرنس جیسے پلیٹ فورموں سے غلط معلومات پھیلانےا ور پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش میں ہے ۔



متعللقہ خبریں