شمالی کوریا نے پھر میزائل تجربہ کر ڈالا

جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے

1769111
شمالی کوریا نے پھر میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کرلیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔

واضح رہے کہ دوروزقبل کروزمیزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

شمالی کوریا ایک مہینے میں میزائل کے6 تجربات کرچکا ہے۔

امریکہ نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔

عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پربیلسٹک میزائل اورجوہری ہتھیاربنانے پرپابندی عائد ہے۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے



متعللقہ خبریں