امریکہ: بائیڈن بے صبری سے الثانی کے منتظر ہیں

بائیڈن 31 جنوری کو وائٹ ہاوس میں امیر شیخ الثانی کی میزبانی کے بے صبری سے منتظر ہیں: جین ساکی

1768388
امریکہ: بائیڈن بے صبری سے الثانی کے منتظر ہیں

امریکہ کے صدر جو بائیڈن 31 جنوری کو وائٹ ہاوس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں متعدد، دو طرفہ و علاقائی، موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن 31 جنوری کو وائٹ ہاوس میں امیر شیخ الثانی کی میزبانی کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

ساکی نے کہا ہے کہ ملاقات میں بائیڈن اور الثانی متعدد باہمی و علاقائی موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ ان موضوعات میں خلیج اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی و خوشحالی میں اضافہ، گلوبل وسائلِ توانائی کے استحکام کو یقینی بنانا، افغان عوام کے ساتھ تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں امریکہ اور قطر کے درمیان تعاون میں اضافہ شامل ہیں۔

ترجمان ساکی نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں اور ہمارے افغان اتحادیوں کے افغانستان سے انخلاء کے لئے محفوظ ٹرانزٹ فراہم کرنے پر بائیڈن الثانی کا شکریہ ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں