روس: ہمیں تشویش ہے، امریکہ، روس۔ یوکرائن کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے

امریکہ، روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہمیں اس پر تشویش ہے: دمتری پیسکوف

1768171
روس: ہمیں تشویش ہے، امریکہ، روس۔ یوکرائن کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ، روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ کی طرف سے معلومات کے ذریعے بھی اور عملاً بھی کشیدگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں کوئی بھی چیز تبدیل نہیں ہو رہی۔ ہم امریکہ کے اس نوعیت کے اقدامات پر نہایت پُر تشویش نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ، امریکہ نے، یوکرائن بحران میں کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابل نیٹو جوابی عمل فورسز فعال ہونے کی صورت میں، تعاون کے لئے 8 ہزار 500 فوجی تیار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ صورتحال سکیورٹی سے متعلق روس، امریکہ اور نیٹو مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ موجودہ مرحلے کے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کو ہم نے کس وقت اور کس شکل میں دوبارہ شروع کرنا ہے اسے جاننے کے لئے ہم ان کی طرف سے تحریری جواب کے منتظر ہیں۔ امید ہے کہ رواں ہفتے میں ہمیں جواب موصول ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں