برکینا فاسو:صدر کابورہ کو فوجی جتھے نے یرغمال بنا لیا

مغربی میڈیا کے مطابق، صدر کابورہ کو گزشتہ روز دارالحکومت  واگا ڈوگو کی بعض فوجی چھاونیوں میں  فائرنگ کے بعد ایک فوجی جتھے نے یر غمال بنا لیا اور کسی چھاونی میں لے گئے

1767384
برکینا فاسو:صدر کابورہ کو فوجی جتھے نے یرغمال بنا لیا

برکینا فاسو کے صدر راخ کرسٹین کابورہ کو ایک فوجی جتھے نے یر غمال بنا لیا ۔

 مغربی میڈیا کے مطابق، صدر کابورہ کو گزشتہ روز دارالحکومت  واگا ڈوگو کی بعض فوجی چھاونیوں میں  فائرنگ کے بعد ایک فوجی جتھے نے یر غمال بنا لیا اور کسی چھاونی میں لے گئے۔

 گزشتہ روز صبح  واگا ڈوگو میں واقع بعض فوجی چھاونیوں سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی گئی جس کے بعد بغاوت کی افواہیں پھیل گئی تھیں۔

  حکومت نے بغاوت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے صورت حال پر کنٹرول کا اعلان کیا تھا مگر فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بغاوت دراصل بہتر اوقات کار کے مطالبے پر کی  ہے۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس منقطع کر دی گئی ہے۔

 ان واقعات کے بعد  عوام کا ایک گروہ سڑکوں پر آ گیا  جس نے بر سر اقتدار عوامی پیش رفت پارٹی  کی عمارت پر حملہ  کر دیا۔

حفاظتی قوتوں نے  ملک بھر میں رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں