مجھے مسلمان ہونے کی بنا پر وزارت سے ہٹا گیا: نصرت غنی

برطانوی رکن پارلیمان نصرت غنی نے کہا ہے کہ انہیں وزیر ٹرانسپورٹ کےعہدے سے صرف اس لیے ہٹا دیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں

1766938
مجھے مسلمان ہونے کی بنا پر وزارت سے ہٹا گیا: نصرت غنی

برطانوی رکن پارلیمان نصرت غنی نے کہا ہے کہ انہیں وزیر ٹرانسپورٹ کےعہدے سے صرف اس لیے ہٹا دیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کوانٹرویو میں نصرت غنی نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ 10ڈاؤئننگ سٹریٹ کی ایک ملاقات میں ساتھی ارکان نے ان کےمسلمان ہونے پر اعتراض کیا، وہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں برطانیہ کا وفادار نہیں سمجھتے تھے۔

نصرت غنی کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں ان کےلیے تکلیف کا باعث بنیں۔

دوسری جانب رکن پارلیمان ولیم ریگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نصرت غنی نے بہادری کے ساتھ لب کشائی کی، دوسروں کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ادھر وہپ آفس کے ترجمان نے نصرت غنی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 واضح رہے کہ نصرت غنی کو سن 2020 کے اوائل میں وزیرٹرانسپورٹ کےعہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں