جنوبی کوریا کی جانب بسے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا کے جائنٹ چیف آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے تازہ تجربہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو لانچ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ لانچنگ پیونگ یانگ کے سنان ائیر فیلڈ سے کی گئی

1766497
جنوبی کوریا کی جانب بسے دو بیلسٹک میزائلوں  کا تجربہ

جنوبی کوریا کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کے روز مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کے جائنٹ چیف آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے تازہ تجربہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو لانچ کر کے کیا گیا ہے۔ یہ لانچنگ پیونگ یانگ کے سنان ائیر فیلڈ سے کی گئی۔

دو ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا اس تازہ تجربے کے علاوہ میزائل لانچ کرنے کے تین اور تجربات کر چکا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے تازہ ترین تجربے کی مذمت کے ساتھ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

امریکہ نے پیونگ یانگ کو ایک بار پھر مذاکرات کے لیے کہا ہے تاکہ اس سے کہا جائے کہ وہ اپنی ایٹمی سرگرمیوں سے باز آئے۔

شمالی کوریا اپنے میزائل تجربات کا دفاع کرتے ہوئے اسے اپنے ملکی دفاع کے لیے ضروری خیال کرتا ہے۔ وہ امریکہ پر الزام عائد کرتا ہے کہ واشنگٹن نئی پابندیاں عائد کر کے جان بوجھ کر صورت حال کو سنگین بنا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں