ٹیکساس کےسینیگاگ کا واقعہ دہشتگردی ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنانے کے واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے

1763674
ٹیکساس کےسینیگاگ کا واقعہ دہشتگردی ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنانے کے واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

خبر کے مطابق، انہوں نے چھوٹے سے قصبے کَولی وِل کی پولیس کی تعریف کی، جنہوں نے تمام مغویوں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کروایا۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں ملزم کی شناخت  چوالیس سالہ برطانوی شہری ملک   فیصل اکرم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ گزشتہ روز کی کارروائی میں  مارا گیا تھا۔

سرکاری طور پر اس کارروائی کے محرکات نہیں بتائے گئے لیکن امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  ملزم پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتا تھا جو دہشت گردی کے الزامات میں ٹیکساس کی ایک جیل میں قید ہے۔



متعللقہ خبریں