ٹونگا: زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے وسیع تر نقصانات

جنوبی بحرالکاہل میں ایک زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے کئی جزائر پر مشتمل ریاست ٹونگا میں وسیع تر نقصانات ہوئے

1763237
ٹونگا: زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے وسیع تر نقصانات

جنوبی بحرالکاہل میں ایک زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے کئی جزائر پر مشتمل ریاست ٹونگا میں وسیع تر نقصانات ہوئے۔

گزشتہ روز سمندر کی تہہ میں یہ آتش فشاں پھٹنے سے راکھ، بھاپ اور گیس کی ایک پانچ کلومیٹر چوڑی چادر متاثرہ سمندری علاقے کی فضا میں بیس کلومیٹر اوپر تک پھیل گئی تھی۔

اس ارضیاتی عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کے باعث نیوزی لینڈ، جاپان اور امریکہ تک کے ساحلی علاقوں میں حکام نے انتباہ جاری کر دیا۔

اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ٹونگا کا دارالحکومت نُوکُوآلوفا مٹی اور راکھ کی ایک موٹی چادر کے نیچے دب گیا۔

اس ملک کے کئی ساحلی علاقے بھی سونامی کے باعث زیر آب آ گئے جبکہ بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔



متعللقہ خبریں