امریکہ:سینیگاگ میں چار افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش،ملزم مارا گیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت خانے میں چار افراد کو یرغمال بنانے کا واقعہ گزشتہ روز اپنے آغاز کے کئی گھنٹے بعد انجام کو پہنچ گیا

1763241
امریکہ:سینیگاگ میں چار افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش،ملزم مارا گیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت خانے میں چار افراد کو یرغمال بنانے کا واقعہ گزشتہ روز اپنے آغاز کے کئی گھنٹے بعد انجام کو پہنچ گیا۔

ملزم نے ایک یرغمالی کو رہا کر دیا تھا جبکہ باقی تین کو ایف بی آئی نے کارروائی کر کے رہا کرا لیا جبکہ اس کارروائی میں ملزم مارا گیا۔

یہ واقعہ ٹیکساس کے چھبیس ہزار کی آبادی والے شہر کَولی وِل میں پیش آیا۔

ملزم نے مبینہ طور پر عافیہ صدیقی کا بھائی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس پاکستانی خاتون سائنس دان کو رہا کیا جائے۔

عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کے قتل کی کوششوں کے جرم میں ٹیکساس کی ایک جیل میں چھیاسی سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں