نائجیریا، مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو بھون ڈالا

علاقے کو سیکیورٹی  قوتوں  کوروانہ کرتے ہوئے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

1763001
نائجیریا، مسلح افراد نے  کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو بھون ڈالا

نائجیریا میں  مسلح حملے میں 13 افراد  جان بحق ہو گئے۔

صوبہ نائگر کے پولیس ترجمان واسیو ابی اودن  نے واضح کیا ہے کہ مسلح افراد نے صوبے  کے ناکوندنا گاؤں کے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں 13 افراد  موت کے منہ میں چلے گئے تو بھاری تعداد میں  کسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو  اسپتال میں زیرِ علاج لیے جانے کا ذکر کرنے والے  ابی اودن نے  اطلاع دی ہے کہ علاقے کو سیکیورٹی  قوتوں  کوروانہ کرتے ہوئے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

دوسری جانب قومی پریس میں  شائع خبروں میں   اس حملے میں 37 افراد کے لقمہ اجل بننے    کا ذکر آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں