روس اور چین سے خریداری،6 شمالی کوریائی افراد پر امریکی پابندیاں

امریکہ نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے روس اور چین سے سامان کی خریدنے والے شمالی کوریا کے چھ اور روس کے ایک باشندے اور ایک روسی فرم پر پابندیاں عائد کر دی ہیں

1761885
روس اور چین سے خریداری،6 شمالی کوریائی افراد پر  امریکی پابندیاں

امریکہ نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے روس اور چین سے سامان کی خریدنے والے شمالی کوریا کے چھ اور روس کے ایک باشندے اور ایک روسی فرم پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

خبر کے مطابق، یہ کارروائی شمالی کوریا کے میزائل لانچوں کی ایک سیریز کے بعد کی گئی، جس میں گزشتہ ہفتے کے دو میزئل بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شمالی کوریا کو ہتھیاروں کے پروگرام کی ترقی اور ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کو پھیلانے کی کوششوں کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ستمبر 2021 سے شمالی کوریا کے چھ بیلسٹک میزائل لانچ کیے، جن میں سے ہر ایک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ماتحت امریکی سیکریٹری برائے خزانہ و دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے اقدامات کا ہدف بتاتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے 'ہتھیاروں کے لیے غیر قانونی طور پر سامان کی خریداری کے لیے غیر ملکی نمائندوں کے مسلسل استعمال' کو نشانہ بنایا گیا'۔

 

نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات اس بات کا مزید ثبوت ہیں کہ وہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے سفارت کاری اور جوہری تخفیف کے مطالبات کے باوجود ممنوعہ پروگراموں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں مقیم شمالی کوریا کے جوئی میونگ ہیون، روسی شہری رومن اناتولیویچ الارا اور روسی فرم پارسک ایل ایل سی کو 'بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں یا لین دین کے لیے نامزد کیا ہے۔



متعللقہ خبریں