یمن میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے منظم اور مسلسل مدد فراہم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ کی یمن کے حوالے سے برطانوی حکام سے ملاقاتیں

1761218
یمن میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے منظم اور مسلسل مدد فراہم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یمن میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے منظم اور مسلسل مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کے دفتر سے ایک تحریری بیان کے مطابق، گرنڈبرگ نے اپنے دورہ برطانیہ کو  مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے برطانوی وزیر مملکت  جیمز کلیورلی اور متعدد اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں  کے ساتھ  مکمل  کر لیا۔

برطانوی حکام کے ساتھ اپنی ملاقات میں گرونڈ برگ نے یمن کی بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال، حالیہ فوجی کشیدگی سے متحارب فریقوں کے درمیان تنازعات  کا پرامن اور منصفانہ حل تلاش کرنے کے امکانات پر منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فوجی کشیدگی پائیدار حل کی راہ میں رکاوٹ ہے، خصوصی نمائندے گرونڈ برگ نے کہا، "یمنی فریقین کو ایک مسلسل سیاسی بات چیت پر توجہ دینی چاہیے کہ جس کا مقصد مذاکرات کے ذریعے تشدد کو کم کرنا اور ایک جامع حل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔"

انہوں نے  کہا کہ اقوام متحدہ اس عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے اور  ان کوششوں کی کامیابی کے لیے بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی منظم اور مسلسل حمایت اشد  ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں