نائیجیریا: کلیسا منہدم ہو گیا، 10 افراد ہلاک

صوبہ ڈیلٹا میں 3 منزلہ کلیسا منہدم ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

1761239
نائیجیریا: کلیسا منہدم ہو گیا، 10 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبے ڈیلٹا میں 3 منزلہ کلیسا منہدم ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈیلٹا صوبائی ہیلتھ کمیشنر ڈاکٹر اونونائے موردی نے کہا ہے کہ صوبے کے علاقے اوکپانام میں ایک کلیسا کی 3 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ہے۔

موردی کے مطابق ملبے تلے دبے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 8 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

موردی نے اموات میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے وقت کلیسا میں 50 سے زائد افراد موجود تھے۔



متعللقہ خبریں