شمالی کوریا سے جوہری پروگرام اور بالسٹک میزائلوں کے تجربات کے سلسلے کو ختم کرنے کی اپیل

ہم 5 جنوری کو  شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے  کی مذمت کرتے ہیں  جو کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی تھا

1760459
شمالی کوریا سے جوہری پروگرام اور بالسٹک میزائلوں کے تجربات کے سلسلے کو ختم کرنے کی اپیل

متحدہ امریکہ  سمیت 6 ممالک  نے شمالی کوریا سے جوہری پروگرام اور بالسٹک میزائلوں کے تجربات کے سلسلے کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، آئر لینڈ، البانیہ اور جاپان نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی  کوریا کے تازہ میائل  تجربے پر  منعقد ہونے والی نشست سے پیشتر ایک مشترکہ  بیان جاری کیا۔

امریکہ کی اقوام متحدہ میں دائمی مندوب  لنڈا تھامس گرین فیلڈ  نے مذکورہ  6 ممالک کے نام پر    دیے گئے بیان میں  کہا ہے کہ  ہم 5 جنوری کو  شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے  کی مذمت کرتے ہیں  جو کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی تھا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ شمالی کوریا کی جانب سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کا تعاقب بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تھامس گرین فیلڈ نے پیانگ یانگ  انتظامیہ سے اپنے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل تجربات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے عوام کی فلاح و بہبود کو داؤ  پر لگا کر  فوجی سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے، عوام کو  سخت آمرانہ حکومت کے تحت بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا سامنا ہے۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے شمالی کوریا کو غیر مستحکم کرنے والے اقدامات سے بچنے اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے بات چیت پر بھی  زور دیا۔



متعللقہ خبریں