روس: پوتن کا سلامتی کونسل کے ساتھ اجلاس

صدر ولادی میر پوتن کا روس سلامتی کونسل کے ساتھ اجلاس، ملک کی سرحدی سلامتی کے موضوع پر بات چیت

1760916
روس: پوتن کا سلامتی کونسل کے ساتھ اجلاس

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روس سلامتی کونسل کے ساتھ اجلاس میں ملک کی سرحدی سلامتی کے موضوع پر بات چیت کی۔

اجلاس کے ذرائع ابلاغ کے لئے کھُلے حصے سے خطاب میں پوتن نے کہا ہے کہ "ہم، روس کے سرحدی علاقوں سے متعلقہ امور کے نظم و ضبط کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ یہاں سلامتی اور انفراسٹرکچر کے بہت سے مسائل پائے جاتے ہیں"۔

واضح رہے کہ روس نے دسمبر 2021 میں امریکہ اور نیٹو کو، مختلف سکیورٹی ضمانتوں کی تجاویز پر مبنی، 2 سمجھوتہ بِل پیش کئے تھے۔

روس اور امریکہ کے درمیان کل سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سلامتی کے موضوع پر مذاکرات طے پائے تھے۔

کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں بھی نیٹو۔روس کونسل مذاکرات اور 13 جنوری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں او ایس سی ای اجلاسوں کا انعقاد ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں