روس: لاوروف۔ وانگ ملاقات، قزاقستان کی صورتحال پر بات چیت

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ قزاقستان کی صورتحال پر بات چیت

1760511
روس: لاوروف۔ وانگ ملاقات، قزاقستان کی صورتحال پر بات چیت

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ قزاقستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

روس وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لاوروف اور وانگ نے ٹیلی فونک مذاکرات میں، دوبارہ سے ملکی نظم و نسق بحال کرنے کے لئے، قزاقستان انتظامیہ کی کوششوں کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات میں قزاقستان میں پیش آنے والے واقعات میں خارجہ طاقتوں کے اثرات پر اندیشوں کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ صدر قاسم جومیرت توکاییف نے درپیش خطرات کے مقابل بروقت اور موزوں اقدامات کئے ہیں۔

مذاکرات میں وانگ نے اجتماعی سکیورٹی سمجھوتہ تنظیم امن فورسز کی قزاقستان میں اختیار کردہ تدابیر کو مثبت قرار دیا اور یوریشیا اور ایشیاء میں سلامتی کو یقینی بنانے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت پر توجہ مبذول کروائی ہے۔

لاوروف نے بھی سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں روس۔ امریکہ مذاکرات اور نیٹو کے ساتھ متوقع مذاکرات کے بارے میں وانگ کو معلومات فراہم کی ہیں۔



متعللقہ خبریں