نائیجیریا میں اغوا کیے گئے 29 طلبہ اور 1 استاد کو 7 ماہ بعد رہا

کیبی کے گورنر کے ترجمان یحییٰ سرکی نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ 17 جون کو ریاست کے برنین یاوری علاقے میں واقع فیڈرل گرلز کالج سے بندوق برداروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی 29 طالبات اور 1 ٹیچر کو رہا کر دیا گیا ہے

1760586
نائیجیریا  میں اغوا کیے گئے 29 طلبہ اور 1 استاد کو 7 ماہ بعد رہا

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست کیبی میں اغوا کیے گئے 29 طلبہ اور 1 استاد کو 7 ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔

کیبی کے گورنر کے ترجمان یحییٰ سرکی نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ 17 جون کو ریاست کے برنین یاوری علاقے میں واقع فیڈرل گرلز کالج سے بندوق برداروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی 29 طالبات اور 1 ٹیچر کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ سرکی نے طالب علموں کو کس طرح رہا کیا گیا، اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں  کی ہیں  تاہم انہوں نے کہا کہ ان افراد کو صحت کا جائزہ لینے کے  بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

17 جون کو کیبی صوبے کے برنین یاوری علاقے میں فیڈرل گرلز کالج پر حملے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔

حملے کے بعد سیکورٹی مسائل کی وجہ سے ریاست کے 7 اسکولوں میں تعلیم  میں وقفہ دے دیا گیا تھا۔

نائیجیریا کی ریاستوں جیسے بینو، پلیٹاؤ، کاٹسینا اور زمفارا میں کئی بار اسکولوں سے طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ اسکولوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں تعلیم معطل کردی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں