گوانٹانامو بے جیل کے بیس سال،بند کیے جانے کا امکان

کیوبا کے مشرقی ساحل پر واقع گوانتاناموبے جیل کو قائم ہوئے بیس سال مکمل ہوگئے، امریکہ جیل کو مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

1760864
گوانٹانامو بے جیل کے بیس سال،بند کیے جانے کا امکان

کیوبا کے مشرقی ساحل پر واقع گوانتاناموبے جیل کو قائم ہوئے بیس سال مکمل ہوگئے، امریکہ جیل کو مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکی وزات دفاع کا گوانتانامو بےجیل کے انتظامات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پینٹا گون امریکی انتظامیہ گوانتا ناموبے جیل کو مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ترجمان کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ برس گوانتاناموبے جیل کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کیا تھا، گوانتاناموبے جیل میں اب صرف 39قیدی موجود ہیں، پہلے یہ تعداد 800تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جیل میں 14 قیدیوں کا جائزہ چل رہا ہے، 2قیدیوں کو سزا ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ نیویارک میں 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور سابق امریکی صدر جارج بش نے کیوبا کے جزیرے گوانتانامو بے میں یہ جیل بنوائی تھی۔

ان قیدیوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر کسی بھی قسم کی قانونی مدد کے بغیر گوانتاناموبے میں ہمیشہ کے لیے قید کیا گیا تھا اور یہاں ان کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز رویہ اختیار کیا گیا۔

سن2008 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے براک اوباما امریکا کے صدر بنے تو انہوں نے یہ عقوبت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا، اوباما کا کہنا تھا کہ گوانتانامو بے پر سالانہ 15 کروڑ امریکی ڈالر خرچ ہو رہے ہیں لہذا اس کو بند کرکے اس رقم کی بچت کی جا سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں