نیو یارک میں خوفناک سطح کی آتشزدگی کا واقع بجلی کے ہیٹر میں خرابی سے رونما ہوا

نیو یارک بلدیہ دفتر نے  اعلان کیا ہے کہ آگ سے اموات ہونے والے بچوں کی عمر 16 سال اور اس سے کم تھی

1760030
نیو یارک میں خوفناک سطح کی آتشزدگی کا واقع بجلی  کے ہیٹر میں خرابی سے رونما ہوا

اطلاع ملی ہے کہ متحدہ امریکہ  کے نیو یارک شہر میں 19 منزلہ  ایک  رہائشی  اپارٹمنٹ میں  لگنے والی آگ کہ جس  سے 9 بچوں سمیت   19 افراد ہلاک  ہو گئے  ہیں ایک الیکڑک ہیٹر    میں خرابی سے  لگی ہے۔

نیویارک   آگ بجھانے  والے ادارے  کے   افسر ڈینیئل  نیگرو نے   پریس کو بتایا ہے کہ آگ لگنے کے واقع میں کم ازکم 63 افراد زخمی   ہوئے ہیں جن میں سے 32 کی حالت  تشویش ناک ہے۔

نگرو  کا کہنا ہے کہ آگ  عمارت کی دوسری اور تیسری  منزل پر واقع ایک ڈبلیکس  میں لگی  جو کہ   دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔

نیو یارک بلدیہ دفتر نے  اعلان کیا ہے کہ آگ سے اموات ہونے والے بچوں کی عمر 16 سال اور اس سے کم تھی، اور عمارت میں مقیم   انسانوں کی اکثریت گامبیا سے  امریکہ آنے والے مسلمانو ں پر مشتمل ہے۔

نیو یارک  بلدیہ میئر  ایرک ایڈمز  نے  اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اس جدید دور میں نیو یارک میں  اس قسم کا واقع اپنی نوعیت کا بد ترین  حادثہ ہو گا۔

 

 



متعللقہ خبریں