برازیل، سیاحوں کی کشتیوں پر چٹان گرنے سے اموات کی تعداد 10 ہو گئی

واقعے میں 32 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 اسپتال میں زیر علاج ہیں

1759942
برازیل، سیاحوں کی کشتیوں پر چٹان گرنے سے اموات کی تعداد 10 ہو گئی

برازیل کی ریاست میناس گیریس میں سیاحوں کی کشتیوں پر چٹان کا ایک بڑا ٹکڑا گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی۔

Minas Gerais فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کیپی تولیو شہر میں سیاحوں کے سوار ہونے والی  کشتیوں پر چٹان کا ایک بڑا ٹکڑا گرنے کے بعد جائے حادثہ سے لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی  ہیں۔

اس طرح حادثے میں اموات کی تعداد 10 ہو گئی۔

واقعے میں 32 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا کہ تلاشی کی کاروائیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔

اس حادثے کی وجہ سے 20 افراد کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا بعد میں  ان میں سے 16  کے  سرکاری  اسپتالوں میں  زیر علاج لیے جانے کا تعین ہوا تھا ۔

جنوب مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس کے شہر کیپی تولیو کی فرناس جھیل میں سیاح کشتیوں پر سوار ہونے کے دوران چٹان کا ایک بڑا ٹکڑا کشتیوں پر گرا۔ گرنے والی دیوہیکل چٹان نے 4 کشتیوں کو متاثر کیا تھا۔

.



متعللقہ خبریں