قازقستان:خفیہ ایجنسی کے سربراہ معطل،مظاہرین کو بلا انتباہ گولی مارنے کا حکم

قازقستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ قازق صدر نے مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم  دے دیا

1759505
قازقستان:خفیہ ایجنسی کے سربراہ معطل،مظاہرین کو بلا انتباہ گولی مارنے کا حکم

قازقستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ قازق صدر نے مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم  دے دیا۔

 ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خفیہ ادارے قومی سلامتی کمیٹی نے ہفتے کے روز ماسیموف کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

انہیں صدر  قاسم جومارت توکائیف نے شدید مظاہروں کے تناظر میں برطرف کر دیا تھا۔

قاقزقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف نے ملک میں جاری غیرمعمولی شورش کے خاتمے کے لیے مظاہرین سے گفتگو کے بجائے حفاظتی دستوں کو حکم دیا ہے کہ وہ بغیر انتباہ گولی چلا سکتی ہیں۔

گزشتہ روز قوم سے خطاب میں توکائیف نے کہا کہ مسلح ٹھگوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

اپنے اس خطاب میں توکائیف نے اپنے ملک میں فوج بھیجنے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حفاظتی دستء اس وقت قزاقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں کئی اہم مقامات پر تعینات ہیں۔ یہی شہر حالیہ پرتشدد مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔

امریکہ اور یورپی ممالک کا مطالبہ ہے کہ معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

دوسری جانب بیجنگ حکومت نے صدر توکائیف کے سخت اقدامات کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ نئے سال کے موقع پر قاقزقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی بہت زیادہ قیمتوں کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا تھا جو فوراﹰ ہی ملک بھر میں پھیل گیا اور اس نے پرتشدد رنگ اختیار کر لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں