یوکیرین کے بغیر روس کے ساتھ اس ملک کا معاملہ نہیں چھیڑا جائیگا، امریکہ

روس کے حملہ آور مؤقف کے برخلاف  یوکیرین کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

1759254
یوکیرین کے بغیر روس کے ساتھ اس ملک کا معاملہ نہیں چھیڑا جائیگا، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  نے  اطلاع دی ہے کہ روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں   میز پر یوکیرین  کی عدم موجودگی  کے بغیر  اس ملک کے بارے میں  بات چیت  نہیں کی جائیگی۔

امریکی دفترِ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس  کا کہنا ہے کہ بلنکن نے  یوکیرینی ہم منصب دیمترو کولیبا سے ٹیلی  فون پر  تبادلہ خیال کیا ہے۔

پرائس نے بتایا ہے کہ وزیر بلنکن نے امریکہ ، روس کے حملہ آور مؤقف کے برخلاف  یوکیرین کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دونوں وزرا نے امریکہ اور اتحادی ممالک کی جانب سے روس  کے یوکیرینی سرحدوں پر قلعہ بازی   کے برخلاف ممکنہ اقدامات اور روس  کے ساتھ سفارتی روابط  کے بارے میں غور کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور روسی سفارتکار   رواں ماہ کے آخیر میں امریکہ۔ روس حکمت عملی استحکام  ڈائیلاگ اجلاس میں یکجا ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں