شمالی ایتھوپیا، کیمپ پر فضائی حملے میں 56 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

فوجی ترجمان کرنل گینیٹ اڈانے اور حکومتی ترجمان لیگیسی ٹولو نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا

1759359
شمالی ایتھوپیا،  کیمپ پر فضائی حملے میں 56 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

شمالی ایتھوپیا کے تگرائے علاقے میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کے لیے قائم کیے گئے کیمپ پر فضائی حملے میں 56 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کم از کم 30 زخمی ہوئے۔

میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہ ہونے والے  دو امدادی کارکنوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  بتایا کہ مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

فوجی ترجمان کرنل گینیٹ اڈانے اور حکومتی ترجمان لیگیسی ٹولو نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

حکومت نے اس سے قبل باغی ٹگراین فورسز کے ساتھ 14 ماہ کی لڑائی میں شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں