قازقستان، قومی سلامتی کمیٹی کے سابق چیئرمین کریم ماسیموف غداری کے شبہے میں گرفتار

قازقستان کے سابق صدر نورسلطان نظربایف کے بھتیجے صمد ابیش کو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا

1759258
قازقستان، قومی سلامتی کمیٹی کے سابق چیئرمین کریم ماسیموف غداری کے شبہے میں گرفتار

قازقستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سابق چیئرمین کریم ماسیموف کو غداری کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا۔

قازقستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے 6 جنوری کو جمہوریہ قازقستان تعزیرات کے غداری کے آرٹیکل کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ ماسیموف کو زیربحث جرم کے ارتکاب کے شبے میں حراست میں لیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ماسیموف کو تفتیش کے دوران حراست میں لیے گئے دیگر افراد کے ساتھ ایک عارضی حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا۔

قازقستان کے سابق صدر نورسلطان نظربایف کے بھتیجے صمد ابیش کو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا۔

دریں اثنا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2 جنوری کو ملک میں ایندھن کے تیل میں اضافے سے پھوٹنے والے واقعات میں دیگر ممالک کے شہریوں سمیت 4 ہزار 266 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں