کورونا وائرس مستقل  طور پر نہیں رہ سکتالیکن اس کے اثرات مستقل ہوں گے، جو بائیڈن

ہم فی الحال ملک میں کورونا ٹیسٹس کی کمی کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں

1759279
کورونا وائرس مستقل  طور پر نہیں رہ سکتالیکن اس کے اثرات مستقل ہوں گے، جو بائیڈن

متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس مستقل  طور پر نہیں رہ سکتالیکن اس کے اثرات دنیا اور ماحول پر مستقل رہیں گے۔

بائیڈن نے ریاست کولوراڈو کے دورے کے لیے واشنگٹن ڈی سی سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں کو بریفنگ دی۔

ایک صحافی کا "کیا کورونا مستقل طور  پر  رہے گا؟"  سوال کے جواب  میں بائیڈن نے کہا  کہ"نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوویڈ 19 مستقل ہے۔ تاہم، کوویڈ 19 نے جو ماحول اور دنیا تخلیق کی ہے وہ مستقل ہے۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ کوویڈ 19 کے خلاف اب ان کے ہاتھ میں بہت سے اوزار ہیں،اگرچہ کچھ مسائل تا حال باقی  ہیں لیکن اب ہم ایک سال قبل کی نسبت بہت مختلف جگہ پر ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہم فی الحال ملک میں کورونا ٹیسٹس کی کمی کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔"ہم اب تک ایک ماہ میں 300 ملین ٹیسٹ کر چکے ہیں، جو کہ یومیہ 11 ملین بنتا  ہے۔  ہم نے 500 ملین ٹیسٹ کٹس کا آرڈر دیا ہے۔ ہم اس وائرس کو قابو میں کر سکتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں