برکینا فاسو: 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے

برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے

1758014
برکینا فاسو: 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے

برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے ہیں۔

برکینا فاسو وزارت تعلیم کے ترجمان القاسم مائیگا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے 5 لاکھ 11 ہزار 221 طالبعلم تعلیم سے محروم اور 14 ہزار 901 اساتذہ بیروزگار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو 2015 سے دہشت گردانہ حملوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔ اسکولوں پر پہلا حملہ 2017 میں کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں