قازقستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت مستعفی ہو گئی

قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں پر صدر قاسم جومارت توقایف نے وزیراعظم کا استعفیٰ لیکر کابینہ برطرف کر دی ہے

1757269
قازقستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت مستعفی ہو گئی

قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں پر صدر قاسم جومارت توقایف نے وزیراعظم کا استعفیٰ لیکر کابینہ برطرف کر دی ہے۔

خبر کے مطابق، قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر مظاہروں پر صدر نے نوٹس لیتے ہوئے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں دارالحکومت الماتی اور صوبے منگیستو ممیں 17 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کرکے رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

پیٹرول مصنوعات کے اضافے پر ہونے والے پُرتشدد مظاہروں پر صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفیٰ قبول کر کے کابینہ برطرف کردی جب کہ نائب وزیراعظم  علی خان اسماعیل اوف کو نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

واضح رہے کہ قازقستان میں 2 جنوری سے پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر مظاہرے جاری تھے جس میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں