نائیجیریا: 100 مغویوں کو رہا کروا لیا گیا

نائیجیریا میں مسلح افراد کی طرف سے اغوا کی گئی 100 عورتوں اور بچوں کو رہا کروا لیا گیا

1757432
نائیجیریا: 100 مغویوں کو رہا کروا لیا گیا

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں 2 ماہ کے دوران مسلح افراد کی طرف سے اغوا کی گئی 100 عورتوں اور بچوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

ملک کے شمالی صوبے زامفارا کے پولیس ڈائریکٹر ایّوب الکانا نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں 2 ماہ کے دوران اغوا کئے گئے تقریباً 100 عورتوں اور بچوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ مغوی غذائی کمی اور پھٹے ہوئے لباس کی وجہ سے نڈھال دکھائی دے رہے تھے۔

الکانا نے کہا ہے کہ بازیاب کروائے گئے مغویوں میں سے 19 شیر خوار اور 21 اسکول جانے کی عمر کے بچے شامل ہیں۔

 صوبہ کاتسینا کے علاقے باکورا سے 31 دسمبر کو اغوا کئے گئے طالبعلموں میں سے 21 کو کل رہا کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں تاوان کے لئے کاروباری حضرات، سیاست دانوں ، غیر ملکی ملازمین اور طالبعلموں کا اغوا عام ہے۔ اگرچہ ملک کے متعدد صوبوں میں اغوا کی سزا موت ہے لیکن اس کے باوجود اس جرم کا سدباب نہیں ہو پا رہا۔

'نائیجیریا اغوا سیکٹر' کی رپورٹ کے مطابق 2011۔2020 کے دوران مغویوں کی رہائی کے لئے کُل 18،23 ملین ڈالر تاوان ادا کیا گیا جس میں سے 11 ملین ڈالر حالیہ 4 ماہ میں ادا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں