ایتھوپیا: ہم سوڈان میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں، سوڈان اپنے مسائل خود حل کرے

ہم سوڈان میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں۔ سوڈان کو اپنے داخلی مسائل خود اور پُر امن طریقے سے حل کرنے چاہیئیں: دینا مفتی

1756866
ایتھوپیا: ہم سوڈان میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں، سوڈان اپنے مسائل خود حل کرے

ایتھوپیا حکومت نے کہا ہے کہ ہم سوڈان میں درپیش سیاسی بحران کے حل کے لئے بیرونی مداخلت کو رد کرتے ہیں، سوڈان کو اپنے مسائل خود حل کرنا چاہیئیں۔

ایتھوپیا وزارت خارجہ کی ترجمان دینا مفتی نے کہا ہے کہ ہم سوڈان میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں۔ سوڈان کو اپنے داخلی مسائل خود اور پُر امن طریقے سے حل کرنے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ایتھوپیا ہم سوڈان کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سوڈان کے ساتھ سرحدی مسئلے کو بھی پُر امن مذاکراتی طریقوں سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

دینا مفتی نے کہا ہے کہ ایتھوپیا اور سوڈان کے انسان سرحدوں کے ساتھ دو حکومتوں میں منقسم واحد عوام ہیں۔

واضح رہے کہ کل سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوق اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہیں 25 اکتوبر کو ملک میں فوجی مداخلت کے بعد ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کے لئے وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔ عبداللہ حمدوق نے استعفے کی وجہ ملک کے سیاسی بحران کے حل میں اور فوج کے ساتھ مفاہمت میں ناکامی بتائی تھی۔



متعللقہ خبریں