ہیٹی کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،1 شخص ہلاک

ہیٹی کے وزیراعظم آرئیل ہنری پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے دوران جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

1755992
ہیٹی کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،1 شخص ہلاک

ہیٹی کے وزیراعظم آرئیل ہنری پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے دوران جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

 ملکی پریس کے مطابق، وزیراعظم ہنری پر ملکی خود مختاری کی 218 ویں سالگرہ کی مناسبت سے گوناویس نامی شہر میں واقع گرجا گھرسے  رخصت ہوتے وقت  قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم اس حملے میں محفوظ رہے مگر ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک  نا معلوم شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ  صدر ہووینیل موئس پر بھی گزشتہ سال جولائی میں اپنی رہائش گاہ پر قتل کر دیئے گئے تھَے۔

 

 



متعللقہ خبریں