سوڈان میں سونے کی کان بیٹھ گئی،31 مزدور ہلاک

یہ واقعہ خرطوم سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے نوہد کے قریب پیش  آیا جہاں اچانک یہ کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کئی مزدور کان کے نیچے دب گئے

1754044
سوڈان میں سونے کی کان بیٹھ گئی،31 مزدور ہلاک

سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 31 کان کن ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، سوڈان کی سرکاری معدنی وسائل کی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت خرطوم سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے نوہد کے قریب پیش  آیا جہاں ایک کان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کئی مزدور کان کے نیچے دب گئے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ سونے کی کان  میں دب کر کم از کم 31 کان کن ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا ۔ 



متعللقہ خبریں