نیٹو کی روس کو سلامتی کے معاملے میں مذاکرات کی پیش کش

"روس-نیٹو کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے اسٹولٹن برگ نے 12 جنوری 2022 کو میٹنگ کی تجویز پیش کی۔ ہم روس کے ساتھ رابطے میں ہیں

1753252
نیٹو کی روس کو سلامتی کے معاملے میں مذاکرات کی پیش کش

نیٹو نے 12 جنوری کو روس کو سلامتی کے معاملے پر مذاکرات کی پیشکش کی۔

نیٹو پریس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو کے نمائندوں کو 12 جنوری کو تجویز پیش کی کہ وہ سکیورٹی معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "روس-نیٹو کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے اسٹولٹن برگ نے 12 جنوری 2022 کو میٹنگ کی تجویز پیش کی۔ ہم روس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔"

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اور نیٹو کے لیے بات چیت کرنا منطقی ہو گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے کہا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ، ماڈل، فارمیٹ اور وفد میں کون کون  شامل ہوگا پر کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں