برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں میں اضافے کا عمل جاری

گزشتہ ہفتے بارشوں کے باعث آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں سے ساڑھے 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے

1753003
برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں میں اضافے کا عمل جاری

برازیل کے شمال مشرق میں واقع ریاست باہیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

باہیا اسٹیٹ سول ڈیفنس اینڈ پروٹیکشن سرویلنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خطے میں نومبر سے جاری بارشوں کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ  2 افراد لاپتہ ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بارشوں کے باعث آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں سے ساڑھے 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خطے میں 16 ہزار افراد اپنے گھروں سے محروم ہوئے اور 19 ہزار 580 افراد کی نقل مکانی کی گئی ۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ریاست کے 72 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا، جن کی آبادی 15 ملین سے زیادہ ہے۔

ریاستی گورنر روئی کوسٹا نے اعلان کیا کہ سیلاب سے ایک بڑا خطہ متاثر ہوا اور 37 شہر مکمل طور پر زیر ِ آب آ گئے۔

دوسری جانب اتامبےاور Vitória de Conquista  شہروں کے جوار میں واقع دو ڈیم ٹوٹ گئے اور دریائے ویروگا کے کنارے  مقیم لوگوں کو انخلاء کرنے کا کہا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں