نسلی بنیادوں کے خلاف آواز اٹھانے والے ڈیسمنڈ ٹوٹو چل بسے

ڈيسمنڈ ٹوٹو کی عمر نوے سال تھی جنہیں نسلی بنيادوں پر امتياز کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے

1752725
نسلی بنیادوں کے خلاف آواز اٹھانے والے ڈیسمنڈ ٹوٹو چل بسے

جنوبی افريقہ سے تعلق رکھنے والے نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے ہيں۔

ملکی صدر سرل رامافوسا نے اس امر کی تصديق کی ہے۔

ڈيسمنڈ ٹوٹو کی عمر نوے سال تھی جنہیں نسلی بنيادوں پر امتياز کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔

ٹوٹو فلسطینی علاقوں پر اسرائيلی قبضے، موسمياتی تبديليوں اور ہم جنس پرستوں کے ليے مساوی حقوق کے ليے آواز اٹھاتے آئے ہيں۔

انہيں سن 1984 ميں نوبل امن انعام سے نوازا گيا تھا۔



متعللقہ خبریں