کونگو: ریستوران میں خود کش بم دھماکہ،5 افراد ہلاک

شمالی کیوو صوبے کے شہر بینی  کی ایک مصروف شاہراہ ر واقع ریستوران میں خود کش حملہ کیا گیاجس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1752640
کونگو: ریستوران میں خود کش بم دھماکہ،5 افراد ہلاک

کونگو کے بینی نامی شہر میں واقع ایک ریستوران میں بم حملہ ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، شمالی کیوو صوبے کے شہر بینی  کی ایک مصروف شاہراہ ر واقع ریستوران میں خود کش حملہ کیا گیا ۔

 اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

کرسمس کی عبادت کے بعد ریستوران میں لوگوں کا جم غفیر موجود تھا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں