امریکہ: بلنکن۔ٹروس۔ اسٹالٹن برگ ملاقات، روسی جارحیت پر اندیشوں کا اظہار

نیٹو اتحادیوں کے دفاع اور تحفظ کے معاملے میں پُر عزم ہے اور روس کے ساتھ پُر معنی  ڈائیلاگ کے لئے تیار ہے: نیڈ پرائس

1752085
امریکہ: بلنکن۔ٹروس۔ اسٹالٹن برگ ملاقات، روسی جارحیت پر اندیشوں کا اظہار

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس کی طرف سے یوکرائن کو درپیش خطرات پر بات چیت کے لئے انگلینڈ کی وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ملاقات کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ بلنکن اور اسٹالٹن برگ نے یوکرائن کی سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی کے بارے میں مشترکہ اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سربراہان نے نیٹو  کے روس سے متعلق  نقطہ نظر کے بارے میں بات چیت کی اور کہا ہے کہ نیٹو اتحادیوں کے دفاع اور تحفظ کے معاملے میں پُر عزم ہے اور روس کے ساتھ پُر معنی  ڈائیلاگ کے لئے تیار ہے"۔

پرائس نے کہا ہے کہ "بلنکن اور ٹروس نے بھی روس کی یوکرائن کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت کے مقابل مشترکہ  جواب  اور مشترکہ ترجیحات پر زور دیا۔ فریقین نے روس کے یوکرائن پر کسی احتمالی حملے کا بدل چُکوانے کے لئے اتحادیوں کے درمیان مربوط تعاون کو یقینی بنانے اور اس تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت پر بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں