جنوبی کوریا، سابق صدر کی سزائے قید معاف

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اس سے پہلے سابق صدر پارک گوئن کی معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی

1752301
جنوبی کوریا، سابق صدر کی سزائے قید معاف

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے سزا یافتہ سابق صدر پارک گوئن کو معاف کر دیا۔

عدالت نے جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گوئن کو 22 سال قید سنائی تھی۔خاتون صدر پارک گوئن کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں 2017 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق69 سالہ سابق خاتون صدر کو 2017 میں مواخذے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ سابق صدر پارک گوئن رواں سال 3 بار کندھے اور کمر میں تکلیف کے سبب اسپتال میں رہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اس سے پہلے سابق صدر پارک گوئن کی معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں