ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،27 افراد ہلاک

ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے

1751143
ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،27 افراد ہلاک

ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے۔

خبر کے مطابق، ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے بیراج ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔  ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی خرابی کے باعث شہریوں کو ساحلی علاقوں میں جانے سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں