امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کر دیا: یوکرائن کے سفر سے پرہیز کریں

کورونا وائرس اور روس کی طرف سے حملے کے خطرے کی وجہ سے یوکرائن کے سفر سے پرہیز کا درجہ " کیٹیگری 4۔سیاحتی وارننگ" پر ہے: امریکہ وزارت خارجہ

1750546
امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کر دیا: یوکرائن کے سفر سے پرہیز کریں

امریکہ وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو، کورونا وائرس اور روس کی طرف سے درپیش خطرات کی وجہ سے، یوکرائن کے سفر سے پرہیز کی وارننگ دی ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کے سفر سے پرہیز کا درجہ " کیٹیگری 4۔سیاحتی وارننگ" پر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ وارننگ کا سبب، یوکرائن میں کووِڈ۔19 اور روس کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کی نتیجے میں بعض علاقوں میں بڑھتی ہوئی سِول بے اطمینانی اور جرائم کا اندیشہ ہے۔

وزارت خارجہ نے یوکرائن کے جائزہ اعداد و شمار پر مبنی مذکورہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکی شہریوں کو روس کے یوکرائن کے خلاف فوجی آپریشن کے منصوبے سے متعلق خبروں سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ یوکرائن کے سرحدی علاقوں، روس کے زیرِ قبضہ علاقے کریمیا اور مشرقی یوکرائن میں سلامتی کی شرائط غیر یقینی ہیں اور کسی بھی وقت خراب ہو سکتی ہیں"۔

بیان میں یوکرائن کا سفر کرنے والے امریکی شہروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ "مقبوضہ کریمیا، ڈونٹسک اور لوہانسک جیسے، روس کی طرف سے فوجی آپریشن کا خطرہ محسوس کرنے والے، علاقوں میں قونصل خانے کی خدمات بھی سخت متاثر ہوئی ہیں"۔ 



متعللقہ خبریں